جموں//کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ریاست کا درجہ جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کانگریس اسے دوبارہ بحال کرنے کیلئے “ہماری پوری طاقت” کا استعمال کرے گی۔
بتادیں کہ راہول گاندھی آج اپنی یاترا کو لے کر جموں پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اسی دوران گاندھی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے ملاقات کی۔
ستواری چوک جموں میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ’’کانگریس پارٹی آپ کی اور آپ کی ریاستی حیثیت (مطالبہ) کی مکمل حمایت کرے گی۔ ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے کانگریس ہماری پوری طاقت کا استعمال کرے گی‘‘۔”ریاست آپ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ریاست سے بڑا مسئلہ کوئی نہیں ہے۔ آپ کا حق چھین لیا گیا ہے‘‘۔
راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی یاترا کے دوران جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات کی اور انہوں نے اپنے مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انہیں بتایا کہ انتظامیہ ان کی آواز نہیں سن رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’پوری تجارت باہر کے لوگ چلا رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے لوگ بئ بسی سے بیٹھ کر انہیں دیکھ رہے ہیں‘‘۔
گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ نوجوان انجینئر، ڈاکٹر اور وکیل بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر پاتے۔
گاندھی نے کہا،”پہلے (روزگار حاصل کرنے کا) ایک اور طریقہ تھا۔جو فوج کے ساتھ تھا۔ اسے اب ایک نئی سکیم نے بھی بند کر دیا ہے، جسے اگنیویر کہتے ہیں، جسے بی جے پی نے متعارف کرایا تھا۔ وہ راستہ بھی اب بند ہو گیا ہے‘‘۔
ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کانگریس پوری طاقت استعمال کرے گی:راہول گاندھی