غزہ میں جنگ بندی نافذ

یو این آئی

غزہ// اسرائیل اور فلسطینی جنگجووں کے درمیان تین دن تک جاری رہنے والے تشدد کے بعد جنگ بندی نافذ ہو گئی ہے۔

مئی 2021 میں 11 دن کی لڑائی کے بعد حالیہ جھڑپوں میں 15 بچوں سمیت 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق، فلسطینی اسلامی جہاد (پی یو جے) کے باغیوں نے کہا کہ مصری ثالثوں کی پہل پر بات چیت کے بعد مقامی وقت کے مطابق 23.30 بجے سے جنگ بندی نافذ کردی گئی۔

اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لیپڈ کے دفتر نے جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔