عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کرائم برانچ کشمیر کے اسپیشل کرائم وِنگ سرینگر نے سرینگر اور بڈگام میں پانچ مختلف مقامات پر گھر کی تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تلاشی ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے، جو پولیس اسٹیشن اسپیشل کرائم وِنگ سرینگر (کرائم برانچ کشمیر) میں درج کیا گیا ہے اور جس کا تعلق دھوکہ دہی سے ہے۔بیان میں کہا گیایہ کیس ایک شکایت کے بعد درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت گزار کو زمین کی خرید و فروخت کے بہانے دھوکہ دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، شکایت گزار کو زمین کے ایسے کاغذات فراہم کیے گئے تھے جو بظاہر اصلی لگتے تھے، اور اسی بنیاد پر اُس سے لاکھوں روپے وصول کیے گئے۔
’’تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ زمین فروخت کرنے والوں کی ملکیت نہیں تھی۔ یہ حقائق انکوائری کے دوران بھی ثابت ہوئے‘‘بیان میں مزید کہا گیا ہے، ساتھ ہی بتایا گیا کہ گھروں کی تلاشی ابھی جاری ہے اور مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔
کرائم برانچ نے سرینگر، بڈگام میں 5 مقامات پر چھاپے مارے
