کے اے ایس آفیسر، لیکچرر رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

File Photo

جموں// سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے بدھ کے روز جموں میں رشوت ستانی کے معاملے میں ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک عہدیدار اور پولی ٹیکنک کالج جموں کے ایک لیکچرار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے آج جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایک چیف اکاونٹس آفیسر (کے اے ایس) اور ایک لیکچرر،گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج کو 2.3 لاکھ روپے کی رشوت مانگنے اور وصول کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ ملزم کے خلاف شکایت ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چیف اکاونٹس آفیسر نے شکایت کنندہ سے لیکچرر کے ذریعے اس کی فرم کے بلوں کی ادائیگی پر کارروائی کے لیے 2.3 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو سی بی آئی نے شکایت کنندہ سے 2.3 لاکھ روپے روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزموں کے سرکاری اور رہائشی احاطے میں بھی تلاشیاں لی گئیں۔
بیان کے مطابق، گرفتار کیے گئے دونوں عہدیدار، جن کی شناخت سجاد احمد، چیف اکاونٹس آفیسر اور لیکچرر شوکت علی، کے طور پر ہوئی ہے، کو کل سپیشل جج سی بی آئی کیسز، جموں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔