پولیس ہیڈ کانسٹیبل رشوت لینے کے الزام میں گرفتار: سی بی آئی

File Photo

جموں//سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) نے ہفتہ کے روز کٹھوعہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سی بی آئی کو ایک پولیس کانسٹیبل کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے متعلق شکایت موصول ہوئی ، جس پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سی بی آئی نے مخصوص ٹیم تشکیل دی اور ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد کو ویمن پولیس تھانہ کٹھوعہ میں 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات ابھی جا ری ہیں۔