کشتواڑ//کشتوار ضلع کے پاڈر علاے میں پیر کی صبح ایک برفانی تودا گر آیا جس کی زد میں آکر ایک رہائشی مکان تباہ ہو گیا۔
زرائع کے مطابق، کشتواڑ کے پارڈر علاقے میں پیر کی صبح ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا۔
انہوں نے بتایا کہ برفانی تودہ گرنے سے سریش کمار سکنہ پاڈر سب ڈویژن ہموری، مچیل میں واقع رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنائ، حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ ڈائزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پہلے ہی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی پیشین گوئی کی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔
کشتواڑ کے پاڈر میں برفانی تودہ گرا، رہائشی مکان کو نقصان