یو این آئی
غزہ// شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کئی مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی بمباری میں 31 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
یہ اطلاع فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے پیر کو دی۔
غزہ کے حماس کے زیر انتظام شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا جس سے 12 مکانات تباہ اور 31 افراد ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکے میں کم از کم دس دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے پہلے دن میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 11,240 ہو گئی ہے اور 28,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔