سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی کا کہنا ہے کہ سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔
سوپور انکائونٹر کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ یہ انکائوںۓت کافی دیر چلنے کے بعد اختتام ہوا ااور اس کے دوران ایک جوان جاں بحق ہوا۔
موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں، یہاں ملٹی ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو آںے جانے میں کوئی دقت نہ ہو اور وہ اچھی طرح سے تقریبات سے لطف اندوز ہوجائیں’۔
سوپور انکائونٹر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، ‘سیکورٹی فورسز نے ایک ان پٹ پر آپریشن شروع کیا تھا اور ایک کمیں گاہ کو تباہ کیا تھا’۔
انہوں نے کہا، ‘اس دوران اندر سے کچھ گولہ باری ہوئی جس میں ایک جوان شدید زخمی ہوا جس نے بعد میں شہادت پائی’۔
بردی نے کہا کہ یہ آپریشن کافی دیر تک چلنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں: آئی جی پی کشمیر
