عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/سیکورٹی فورسز نے راجوری راجپورہ کے جنگلاتی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ کارروائی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 92 بٹالین اور اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) زچلدارہ نے انجام دی۔
تلاشی کے دوران جنگل کے ایک مشتبہ مقام کی نشاندہی کی گئی، جہاں سے گولہ بارود اور ایک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جو زمین میں چھپایا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان میں انساز رائفل کے 90 راؤنڈ، اے کے 47 رائفل کے 90 راؤنڈ اور ایک چینی ساختہ ہینڈ گرنیڈ شامل ہے۔برآمد شدہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
راجپورہ راجوری کےجنگلاتی علاقے میں تلاشی کاروائی ،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد