سوپور// جموں و کشمیر کے سوپور علاقے میں ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن منگل کو تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے، جس میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
دفاعی حکام نے بتایا کہ زالورہ گجرپتی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو مار گرایا جا سکے۔
یہ آپریشن اتوار کو شروع کیا گیا تھا جب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پیر کو ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جاں بحق ہو گیا تھا۔ جاں بحق فوجی کی ڈرون فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر پولیس نے عوام کو ایسے ویڈیوز شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ “ریاست کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں”۔
سوپور پولیس نے کہا، “یہ اطلاع ملی ہے کہ بعض افراد گجرپتی/زالورہ واقعہ کی حساس تفصیلات بغیر حساسیت کو سمجھے شیئر کی ہیں یا پھیلا رہے ہیں، سب سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے گریز کریں جو ریاست کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں”۔
سوپور میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن تیسرے دن بھی جاری
