جموں//جموں شہر کے ملک مارکیٹ علاقے میں ہفتہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان انسداد تجاوزات مہم دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ حکام نے مارکیٹ میں کاروں کے ایک شوروم کو منہدم کرنے کے لیے تین جے سی بی لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہم سخت حفاظتی انتظامات کے تحت چلائی جارہی ہے اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو بھی موڑ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، گزشتہ ہفتے اس علاقے میں شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم کے دوران مظاہرے بھڑک اٹھے تھے، جس دوران گاڑیوں کی توڑ اور پتھربازی کی گئی تھی۔
زرائع نے بتایا کہ جھڑپوں کے بعد پولیس نے سات افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
تاہم اس بار یہ رپورٹ درج ہونے تک حالات معمول پر تھے۔
ملک مارکیٹ جموں میں انسداد تجاوزات مہم دوبارہ شروع