انسداد تجاوزات مہم کے خلاف سدھراجموں میں احتجاجی ریلی

یو این آئی

جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف مرد وزن نے ہفتے کے روز سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔
لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
اطلاعات کے مطابق سدھرا جموں میں لوگوں کو نوٹسیں اجرا کرنے کے خلاف ہفتے کے روز مردو زن اور بوڑھے اور بچوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور جلوس نکالا۔
مظاہرین نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو نوٹسیں اجرا کی گئیں جو حیران کن ہے۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی دہائیوں سے لوگ یہاں پر رہائش پذیر ہیں اور آج سرکار اُن کو اراضی خالی کرنے کے سلسلے میں نوٹسیں بھیج رہی ہیں۔
اُن کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ غریبوں کے ساتھ چھیڑا نہیں جائے گا لیکن محکمہ مال کی ٹیمیں غریبوں کے آشیانوں کو ہی مسمار کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔
مظاہرین نے ایل جی منوج سنہا نے مطالبہ کیا کہ اس مہم کو فوری طورپر روک دیا جائے کیونکہ اگرایسا نہیں کیا گیا تو اس کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جلوس میں شامل لوگوں نے مین شاہراہ پر آکر بھی دھرنا دیا جس وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کافی دیر تک معطل رہی۔