سری نگر// جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کیا گیا ہے۔بخاری کو جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدارتی انتخابات میں کسی دوسرے اہل مدمقابل کی عدم موجودگی میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔
پارٹی کے بانی مزید تین سال کے لیے پارٹی صدر کے طور پر فائز رہیں گے۔
یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق، اپنی پارٹی کے الیکشن بورڈ کے کنوینر وجے بقایہ نے ہفتہ کو سید محمد الطاف بخاری کو صدارتی مقابلے کا بلامقابلہ فاتح قرار دیا۔
بقایہ نے آج جاری ایک نوٹیفکیشن کہا، “دونوں انتخابی ذیلی دفاتر – سری نگر اور جموں – کی تفصیلات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ سید محمد الطاف بخاری پارٹی کے صدارتی انتخابات میں بلا مقابلہ جیت گئے ہیں۔ اس طرح انہیں دوسری مدت کے لیے پارٹی صدر قرار دیا گیا ہے”۔
سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی صدر کی حیثیت سے اپنا پہلا دور 8 مارچ 2023 کو مکمل کیا۔ ان کی دوسری مدت 8 مارچ 2026 کو ختم ہوگی۔
الطاف بخاری دوبارہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر منتخب