جموں//اداکارہ-سیاستدان ارمیلا متونڈکر آج جموں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔
متونڈکر نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح تقریباً 8بجے یاترا شروع ہونے کے فوراً بعد اس میں شمولیت اختیار کی، کانگریس کارکنان اور حامی ان کے استقبال کے لیے راستے میں قطار میں کھڑے دکھائی دئے۔
۔48سالہ ارمیلا متونڈکر نے ستمبر 2019میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 2020میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
کریم رنگ کے روایتی کشمیر فیرن (ڈھیلا گاون) اور بینی کیپ میں ملبوس،متونڈکر یاترا کے دوران راہول گاندھی کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں۔
نامور مصنف پیرومل مروگن اور جے اینڈ کے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی، ان کے پیشرو جی اے میر اور سابق وزیر عبدالحمید قرہ بھی ان کے ساتھ سینکڑوں دیگر افراد کے ساتھ ہاتھ میں ترنگا لے کر شامل ہوئے۔
۔7ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی یاترا جمعرات کو پنجاب سے جموں و کشمیر میں داخل ہوئی اور پیر کو جموں شہر پہنچی۔
یاترا30جنوری کو شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک عظیم ریلی کے ساتھ سری نگر میں اختتام پذیر ہونے سے قبل جموں سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ رام بن اور بانہال میں دو رات کا قیام کرے گی۔
اداکارہ-سیاستدان ارمیلا جموں میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل