سرینگر //محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے راشن کارڈوں کی تقسیم کاری کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے جموں و کشمیر حکومت نے اے اے وائی اور پی ایچ ایچ زمرے کے تحت آنے والے تقریباً 65 لاکھ مستفیدین کی جانچ پڑتال کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ساتھ ہی ان دو زمروں کے تحت حاصل کرنے والے راشن کارڈ ہولڈرس سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ تحصیل سپلائیز افسران کے سامنے ثبوت پیش کریں بصورت دیگر ان کی راشن ٹکٹس منسوخ کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر سرکار نے اے اے وائی ( غریب کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے ) اور پی ایچ ایچ ( غریب کنبوں ) کو فراہم ہونے والے راشن کاررڈس کی از سر نو جانچ کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی مستحق کے حق پر شب و خون نہ مارا جائے ۔ ان زمرہ جات کے حامل افراد متعلقہ تحصیل سپلائی افسران کے سامنے اس کے دستاویزی ثبوت پیش کریںگے اور جو کوئی ایسا کرنے سے قاصر رہتا ہے تو ان کے راشن ٹکٹس منسوخ کئے جائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بی پی ایل زمرے کے لوگوں کی تعداد ان لوگوں سے کہیں زیادہ ہے جو غیر ترجیحی ہاوس ہولڈ (این پی ایچ ایچ)، جموں و کشمیر میں پہلے اے پی ایل زمرے میں آتے تھے۔ جبکہ یوٹی کے قیام سے پہلے جموں کشمیر میں این پی ایچ ایچ میں پڑنے والے لوگوں کی تعداد تقریباً 45 لاکھ تھی اور وہ پی ایچ ایچ یا بی پی ایل جموں کشمیر اور لداخ میں تقریباً 74 لاکھ تھے۔ لیکن فی الحال، خوراک، شہری فراہمی اور امور صارفین کے محکمے سے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، کشمیر اور جموں صوبوں میں اے اے وائی اور پی ایچ ایچ مستفید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 65.52 لاکھ ہے۔
موجودہ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں اے اے آئی اور پی ایچ ایچ زمرے میں آنے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کے بعدجموں و کشمیر میں راشن کارڈ ہولڈروں سے بڑی جانچ پڑتال اور دستاویزی ثبوت طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان زمروں میں ناکام ہونے والے افراد/کارڈ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دعوے کے مطابق ان زمروں میں اخراج/شامل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ٹی ایس او کو رپورٹ کریں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اگر ایک مخصوص وقت کے اندر اس طرح کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا تو حکومت منسوخی کے لیے جا سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف سی ایس اور سی اے نے ایک حکمنامہ میں ”جموں و کشمیر فوڈ سیکورٹی رولز “کے تحت مطلع کیا ہے اور نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت اخراج/شامل کرنے کا معیار مقرر کیا ہے۔ اسی کو مزید پیش کیا گیا ہے۔ جن گھرانوں کا ایک رکن ٹیکس دہندہ کے طور پر ہے ان کو ان زمروں سے باہر رکھا جائے گا۔
راشن کارڈوں کی تقسیم کاری میں شفافیت لانے کیلئے حکومت کی کاروائی