عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں گزشتہ رات چاقو زنی کے ایک واقعہ میں ملوث ایک شخص کی شناخت کر لی گئی ہے اور اسے جرم کے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم وسیم احمد شیخ نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مہجور نگر کے رہائشی شبیر احمد کو بٹہ مالو میں ملزم شخص نے دبوچ کر چاقو سے وار کیا۔ جس کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ شخص ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت کافی حد تک مستحکم بتائی جاتی ہے۔