سرینگر// اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے فائر سروسز گھوٹالے کی تحقیقات کے سلسلے میں پہلا چھاپہ اننت ناگ ضلع کے بٹینگو علاقے میں ریٹائرڈ کے اے ایس افسر محمد یعقوب ڈار کے گھر پر مارا۔
محمد یعقوب ڈار ولد مرحوم عبد الوہاب ڈار کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ میں چیئرمین (ٹیکنیکل) اور اسسٹنٹ ڈویژنل آفیسر (اے ڈی او) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ پولیس سٹیشن سینٹرل کشمیر میں درج ایف آئی آر نمبر 01-2025 کے تحت کیا گیا۔
یہ کیس فائرف اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ میں فائر مین اور فائر مین ڈرائیورز کی بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔
تحقیقات کے دائرے میں آنے والے افراد میں ڈیپارٹمنٹل ریکروٹمنٹ بورڈ کے اراکین، چیئرمین، ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین، محکمہ کے افسران و ملازمین جو بھرتی کے عمل سے وابستہ رہے، نجی کمپنی کے مرکزی پارٹنر مہاراج کرشن ولی، اور دیگر مستفید افراد شامل ہیں۔
تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
فائر سروسز بھرتی گھوٹالہ: ریٹائرڈ کے اے ایس افسر کے گھر پر اے سی بی کا چھاپہ
