عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے جمعرات کو سرینگر میں غیر متناسب اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں تلاشی لی۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی نے انسپکٹر امیت کمار کول کے آمدنی سے زیادہ اثاثوں کی وجہ سے سیکشن 13(1)(بی) کے تحت پولیس سٹیشن اے سی بی سینٹرل، جموں و کشمیر، جموں میں درج ایف آئی آر نمبر 01/2024 کے تحت ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر میں تلاشی لی۔
اُنہوں نے بتایا، ”قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر، اے سی بی کی ٹیم نے بھٹ گیسٹ ہاوس، راج باغ، سرینگر میں فوری طور پر تلاشی لی جہاں سے انسپکٹر (ایس) امیت کمار کول کے زیر استعمال کمرے میں مختلف برانڈز کی شراب کی 58 بوتلیں برآمد ہوئیں”۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تلاشیاں ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں کی گئیں۔
اُنہوں نے کہا، ”شراب کی بوتلوں کے اتنے بڑے ذخیرے کے منظر عام پر آنے کے بعد، معاملے کو رسمی طور پر ایس ایچ او پولیس سٹیشن راجباغ، سرینگر کے پاس بھیج دیا گیا تاکہ ایف آئی آر کے ذریعے الگ قانونی کارروائی شروع کی جا سکے“۔