عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز اسکمز صورہ کا دورہ کرکے گاندربل میں پیش آئے بس حادثے میں زخمی ہونے والے امرناتھ یاتریوں کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی یاتریوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے زخمیوں کو فراہم کیے جا رہے طبی علاج کا بھی جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ و متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ یاتریوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ، ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لابرو، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی سمیت سول اور پولیس انتظامیہ کے کئی سینئر افسران بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ موجود تھے۔
ایل جی منوج سنہا کی اسکمز صورہ میں زخمی امرناتھ یاتریوں کی عیادت، بہترین علاج کی ہدایت