یو این آئی
نئی دہلی//ہونڈا موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا نے جمعہ کو ہندوستانی بازار کے لیے 10 نئی موٹر سائیکلوں اورسکوٹروں پر مشتمل اپنا توسیع شدہ پروڈکٹ پورٹ فولیو پیش کیا، جن میں سات بالکل نئے ماڈل شامل ہیں، جبکہ تین موجودہ ماڈل نئے رنگوں کے اختیارات کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق نئی رینج میں کروزنگ، ایڈونچر ٹورنگ، روڈسٹر، لائف اسٹائل رائیڈنگ، الیکٹرک موبلٹی اور فلیکس فیول ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ان ماڈلوں کی مقامی سطح پر تیاری اس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے ملک میں مصنوعات کی تیاری، انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کو ہونڈا کی عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تک زیادہ رسائی حاصل ہوگی۔نئے ماڈلوں میں ہونڈا اے ڈی وی 160، ہونڈا سی بی 500، ہونڈا ریبل 300، ہونڈا ریبل 500، ہونڈا ایکس آر 300ایل، ہونڈا ایکس آر 300ریلی موٹر سائیکلیں اور ہونڈا کیو سی 3اسکوٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہونڈا سی بی 350 رینج کے تین ماڈل نئے رنگوں کے اختیارات کے ساتھ بھی پیش کیے گئے ہیں۔