عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے ہمالیہ میں واقع گھپاکے دونوں بنیادی کیمپوں کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے 3,600 سے زائد یاتریوں کا ایک نیا جھتہ روانہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ 3,632 یاتریوں سنیچر کی علی الصبح جموں بیس کیمپ سے 148 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے جس میں ہلکی اور بھاری گاڑیاں شامل تھیں۔ اس جھتے میں 1,008 یاتری بالتل اور 2,624 پہلگام کے لیے شامل تھے۔
وہ ایک کثیر سطحی حفاظتی نظام کے تحت یاترا کے لیے روانہ ہوئے، جس میں سول انتظامیہ، پولیس، سکیورٹی فورسز اور امرناتھ شرائن بورڈ کے درمیان مربوط انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یاترا محفوظ، مامون اور خوش اسلوبی سے جاری رہے۔ امرناتھ یاترا نے محض 15 دنوں میں 3.5 لاکھ کا ہندسہ عبور کر کے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو جموں سے یاترا کے پہلے جھتے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
جموں سے 3,600 سے زائد امرناتھ یاتریوں کا نیا جھتہ روانہ