یو این آئی
اٹلانٹا/فٹ بال کے جادوگر لیونل میسی کی دفاعی چیمپئن ارجنٹیا ٹیم نے مصر کے خلاف دو گول سے پچھڑنے کے بعد حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے 13 منٹ کے وقفے میں تین گول داغ کر 2-3 سے جیت حاصل کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ارجنٹینا اس طرح کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ساتویں ٹیم بن گئی۔مصر 0-2 کی برتری کے ساتھ سب سے بڑا الٹ پھیر کرتا دکھائی دے رہا تھا لیکن کرسچن رومیرو نے 79 ویں منٹ میں ہندوستان کا پہلا گول داغا۔ اس گول سے جوش میں آئے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے مصر پر حملے تیز کر دیے اور کھیل کے جادوگر میسی نے 83 ویں منٹ میں برابری کا گول داغ دیا۔ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں اینزو فرنینڈس نے ہیڈر سے تیسرا اور میچ کا وننگ گول داغ دیا۔
ارجنٹینا کے مداح آخری سیٹی بجتے ہی خوشی سے جھوم اٹھے ۔ مقابلے کا پہلا گول مصر کی طرف سے آیا جب یاسر ابراہیم نے 15 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو 0-1 سے برتری دلائی۔ 67 ویں منٹ میں مصطفیٰ جیکو نے دوسرا گول کر کے مصر کو 0-2 سے آگے لے جانے کا کام کیا۔ 78 ویں منٹ تک مصر 0-2 سے آگے چل رہا تھا۔ ورلڈ کپ جیسے دباؤ والے میچوں میں گول کر پانا بہت مشکل ہوتا ہے ، لیکن ارجنٹینا کی امید تب جاگی جب 79 ویں منٹ میں کرسچن رومیرو نے گول داغا۔اس کے 4 منٹ بعد ہی لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں 21 واں گول آیا۔ حالانکہ میسی اسی مقابلے میں پنالٹی پر گول کرنے سے چوک گئے تھے ۔ اس وقت ماحول ایسا تھا کہ پورا میدان سکتہ میں آ گیا تھا۔ خیر فل ٹائم تک مقابلہ 2-2 سے برابری پر رہا۔ انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں اینزو فرنینڈس نے ارجنٹینا کے لیے تیسرا اور میچ کا فیصلہ کن گول کیا۔کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا سامنا کولمبیا/سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔