ممبئی/ہاردک پانڈیا کی ممکنہ ٹریڈ کے معاملے پر جاری قیاس آرائیوں کے درمیان ممبئی انڈینس (ایم آئی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے کہ دونوں فرنچائزز کے درمیان کوئی پیش رفت ہوئی ہے ۔سی ایس کے کے سی ای او کاشی وشواناتھن نے کہا کہ فرنچائز نے ابھی اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور سیزن کے جائزے کے بعد ہی کسی ممکنہ ٹریڈ پر غور کیا جائے گا۔