عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر // جموں و کشمیر آرمڈ پولیس (جے کے اے پی) کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل پریم چند بدھ کی علی الصبح فوت ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انہیں پولیس اسپتال سے تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ان کی موت کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور سببِ وفات کا پتہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔