عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر // شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں زنگم پٹرول پمپ کے قریب تین گاڑیوں کے درمیان ہونے والے سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ ایک کار (JK15-9826)، ایک ڈمپر (JK15B-0013) اور ایک اسکارپیو (JK15C-8800) کے درمیان پیش آیا۔ تینوں گاڑیاں ضلع بانڈی پورہ میں رجسٹرڈ ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے دو کو بہتر علاج کے لیے جے وی سی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جبکہ دو دیگر زخمیوں کو ٹراما اسپتال پٹن پہنچایا گیا۔ پانچویں زخمی کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی آمدورفت متاثر رہی، تاہم بعد میں ٹریفک بحال کر دی گئی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔