عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ/ شمالی ضلع کپواڑہ کے ودھپورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
حکام کے مطابق، زیر رجسٹریشن نمبر JK02CR-6027 ایک ڈمپر نے ودھپورہ کے مقام پر 6 سالہ بچی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
متوفیہ کی شناخت حبصہ اسحاق دختر محمد اسحاق شیخ ساکن خورم آباد، وودھپورہ، کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کپواڑہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 6 سالہ بچی ازجان، پولیس تحقیقات شروع