عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے محرم کے موقع پر حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت آج بھی دنیا بھر کے لوگوں کو حق اور انصاف کی راہ پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔
وزیراعظم مودی نے سماجی رابطہ گاہ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہاحضرت امام حسینؑ کی قربانی آج بھی بے شمار لوگوں کو حق اور انصاف کے لیے ثابت قدم رہنے کی تحریک دیتی ہے۔ یہ قربانی ہمیں اس بات کی بھی یاد دلاتی ہے کہ ہمت، عزم اور اصولوں پر قائم رہنے کی طاقت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔
محرم کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو خراجِ عقیدت