عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعدوزیراعظم نریندرمودی نے وینزویلا کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔ X پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا،’’وینزویلا میں شدید زلزلوں سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا ہے۔‘‘بھارت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘وینزویلا کی عبوری صدر نے بھارت کی جانب سے پیش کی گئی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاِ’’ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ان بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں جن میں انہوں نے زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔