عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں ایک کرائے کے مکان سے 18 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو بدھ کی رات بے ہوش حالت میں پایا گیا تھا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت سانو احمد (18) ولد محمد احسان، ساکن بجنور، اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے، جو حیدرپورہ میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے اس سلسلے میں ضابطے کی کارروائی (انکوائری) شروع کر دی ہے، جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے آج متوفی کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔
سرینگر کے حیدرپورہ میں پراسرار حالت میں نوجوان کی نعش برآمد