عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) کے ایک افسر جمعرات کی صبح جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت رومین شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو 2005 بیچ کے کے اے ایس افسر تھے اور ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے سالیاں کے رہائشی تھے۔ وہ اس وقت محکمہ ہینڈلوم، کشمیر ڈویژن میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
متوفی کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ان کے آبائی گاؤں سالیاں، سرنکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
جموں میں تعینات کے اے ایس افسرکی اپنے گھر میں پراسرار حالت میں موت