- شاہ نواز
ریاسی// ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے دور افتادہ علاقہ چرال شجرو میں گزشتہ شام ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی سوزوکی بریزا گاڑی زیر نمبر JK02DU-4204 درماڑی سے چرال کی طرف ایک ہی خاندان کے افراد کو لے جا رہی تھی۔ دورانِ سفر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک ایک خاتون موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی جس کہ ایک دیگر پی ابن سی درماڑی سے ضلع ہسپتال ریاسی کی طرف منتقل کرنے کے بعد ارناس کے مقام پر زندگی و موت کی کشمکش میں آخر زندگی کی جنگ ہار گئ جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رضیہ بیگم زوجہ لیاقت حسین ساکن چریل عمر 49 سال، طاہرہ پروین زوجہ عاشق حسین ساکن چریل شجرو عمر 32 سال تحصیل مہور ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں عاشق حسین ولد شوکت احمد، عمر 34 سال احتشام ولد عاشق حسین عمر چار سال ، آئرا چوہدری دختر عاشق حسین عمر چھ سال، اور ایمن چوہدری دختر ممتاز احمد عمر گیارہ سال شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر نزدیکی اسپتال پی ایچ سی درماڑی منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد ضلع ہسپتال ریاسی مزید علاج معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت زیر نگرانی ہے۔
پولیس اور متعلقہ انتظامہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام مختلف پہلوؤں سے واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔