یو این آئی
واشنگٹن// ٹرمپ انتظامیہ نےامریکہ کی اعلی ترین انٹیلی جنس ایجنسی میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔رپورٹس کے مطابق، آفس آف دی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس میں ممکنہ طور پر سینکڑوں ملازمین کو برطرفی کے پروانے تھمائے جا رہے ہیں۔ یہ کارروائی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دستِ راست اور نامزد کردہ قائم مقام ڈائریکٹر بل پلٹے کی جانب سے کی جا رہی ہے، جن کے تقرر پر کانگریس میں شدید تنازع کھڑا ہوا تھا کیونکہ وہ انٹیلی جنس کا کوئی پس منظر نہیں رکھتے۔سب سے پہلے اس برطرفی کی خبر دینے والے نیٹ ورک کو ایک ذریعے نے بتایا، “ڈیپ اسٹیٹ کے ملازمین کو نکالنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔