عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس میں اہم انتظامی تبدیلی کے تحت انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون ودھی کمار بردی کو جموں و کشمیر آرمڈ ونگ کے سربراہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔پولیس ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آرمڈ) آنند جین کو وزارتِ داخلہ حکومتِ ہند کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) لداخ تعینات کیے جانے کے بعد 22 جون 2026 کی رات سے جموں و کشمیر میں اپنی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی کشمیر زون ودھی کمار بردی اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر آرمڈ ونگ کے سربراہ کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔ یہ انتظام آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گا۔یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔ مذکورہ حکم نامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (پرسنل) مبصر لطیفی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی کو جموں و کشمیر آرمڈ ونگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا