۔ 3دہائیو ں سے ایک بھی بڑی سرجری عمل میں نہیں لائی گئی
اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقہ میں قائم سب ضلع ہسپتال کا آپریشن تھیٹر غیر فعال بن کے رہ گیا ہے اور گزشتہ 3دہائیو ں کے دوران مزکورہ اسپتال میں ایک بھی بڑی سر جری عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے یہا ں کے لوگو ں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔25سال قبل کرالہ پورہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کو سب ضلع ہسپتال کا درجہ دیا گیا لیکن آج تک مزکورہ ہسپتال میں مریضوں کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں ۔ہسپتال 20سال تک پرائمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت میں قائم تھا لیکن بعد میں حکومت نے لوگو ں کے مطالبے پر ایک نئی عمارت قائم کی ۔پرانی ہسپتال عمارت میں لبیر روم اور آپریشن تھیٹر کے لئے جگہ نہیں تھی تاہم نئی عمارت میں ایک نئے طرز کا آپریشن تھیٹر بنایا گیا اور اس میں ضروری مشینری بھی نصب کی گئی لیکن آج تک کوئی بھی سرجری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور آپریشن تھیٹر غیر فعال ہے ۔یہاں کی انستھیزڈاکٹر کی اسامی کوکسی دوسرے ہسپتال کیساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انستھزیا ڈاکٹر کی تنخواہ کرالہ پورہ سب ضلع ہسپتال سے واگزار کی جاتی ہے لیکن وہ یہا ں تعینات نہیں ہیں جس کے نتیجے میں آج تک کوئی بھی سر جری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔سب ضلع ہسپتال میں وہ ساری بنیادی سہولیات دستیاب ہونی چاہیے جو دوسرے ہسپتالوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔مقامی لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب ضلع ہسپتال کرالہ پورہ میں آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ یہا ں کے لوگو ں کو کسی دوسرے ہسپتال کا رخ نہ کرنا پڑے ۔