عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اپنی پارٹی کے ہندوارہ کیڈر کو آج ایک اْس وقت مزید تقویت حاصل ہوئی، جب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے متعدد اہم لیڈران اور سینئر کارکنان نے باضابطہ طور اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری نے نئے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ’’اپنی پارٹی ان کے لیے ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کے بھرپور مواقع فراہم کرے ۔
انہوں نے نئے اراکین کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مِل جْل کر پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے اور عوام کی بہتر خدمت کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔‘‘اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی ڈی پی کے شمالی کشمیر کے کوآرڈینیٹر اور سینئر رہنما ہندوارہ عرفان محی الدین صوفی، زون صدر پی ڈی پی ہندواڑہ غلام حسن بٹ، بلاک صدر ویلگام عبدالاحد شیخ، بلاک صدر ماگام محمد صدیق لون، بلاک صدر لور راجوار وار غلام الدین، بلاک صدر کنڈی غلام محی الدین لون، بلاک صدر ناگری عبدالمجید گنائی، حلقہ صدر عبدالمجید خان، حلقہ صدر محمد مقبول گنائی، ٹاؤن انچارج یوتھ پی ڈی پی عامر رشید بٹ، حلقہ صدر وڈی پورہ نذیر احمد تیلی، حلقہ صدر ماگام خورشید احمد لون، حلقہ صدر دودی پورہ غلام رسول بٹ، حلقہ صدر کولگام فاروق احمد بیگ اور دیگر شامل ہیں۔