عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے جندرولہ گلی ناگ علاقے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد جندرولہ سے گلی ناگ کی جانب جا رہے تھے کہ گلی ناگ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں محمد اعظم ولد نور محمد ساکن اسلام آباد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ محمد عارف ولد اکبر دین اور نور محمد ولد لال دین، دونوں ساکنان اسلام آباد، شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ منڈی میں ایک مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
منڈی کے جندرولہ گلی ناگ میں موٹر سائیکل حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی