عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج، ترون چُگ، مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخاب ان کی قیادت، تنظیمی صلاحیتوں اور پارٹی و قوم کے لیے ان کی وقف خدمات پر اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔سابق میونسپل کونسلر اور بی جے پی کٹھوعہ سٹی منڈل کے صدر راہل دیو نے اس پیش رفت کا پُرجوش خیرمقدم کیا اور ترون چُگھ جی کو اس اہم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ان کا ایوانِ بالا میں پہنچنا پارٹی کو ملک بھر میں مضبوط بنانے، خصوصاً جموں و کشمیر اور پنجاب میں، ان کی انتھک محنت کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ترون چُگ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے عزم اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں ان کی موجودگی عوام کی آواز کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کرے گی اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرے گی۔بی جے پی خاندان کٹھوعہ اور جموں و کشمیر نے ترون چُگھ جی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی پارلیمانی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا انتخاب خطے بھر کے کارکنان اور حامیوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔