سرینگر// ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کو ایک سکول بس حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بس میں سوار دو طلبہ زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق آئی پی ٹی ایس سکول خانصاحب کی ایک بس چاڈورہ کے برینوار علاقے کے نیگو جباد مقام پر اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بس میں سوار دو طلبہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ کارروائیاں انجام دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی طلبہ کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔بعد میں زخمیوں کو صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔