عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ٹاٹا موٹرس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تمام مسافر گاڑیوں، جن میں پٹرول، ڈیزل اور الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں، کی قیمتوں میں یکم جولائی 2026سے 1.5فیصد تک اضافہ کرے گی۔کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی اور مغربی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کے باعث سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ٹاٹا موٹرز نے کہا کہ وہ اضافی لاگت کا بڑا حصہ خود برداشت کر رہی ہے، تاہم کچھ بوجھ صارفین تک منتقل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ مختلف ماڈلز اور ویریئنٹس کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔واضح رہے کہ کمپنی اپریل 2026 میں بھی اپنی ICE گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ اس سے قبل سوزوکی بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکی ہیں۔