عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات (امپورٹ ڈیوٹی کے تعین کی بنیاد یعنی امپورٹ پرائس)میں کمی کر دی ہے۔سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (CBIC) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی درآمدی قیمت اب 1343 ڈالر فی 10 گرام مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 1423 ڈالر فی 10 گرام تھی۔ اس طرح سونے کی قیمت میں 80 ڈالر کی کمی کی گئی ہے۔اسی طرح چاندی کی درآمدی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے۔ اب چاندی کی نئی قیمت 2092 ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 2368 ڈالر فی کلوگرام تھی۔ اس میں 276 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ مسلسل دوسرا موقع ہے کہ سونے کی درآمدی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں یہ مسلسل تیسری کمی ہے۔