غلام نبی رینہ
کنگن //صحت افزا مقام سونمرگ سے تین کلو میٹر دور شتکڑی علاقے میں واقع ستبچی سونمرگ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت خستہ حال ہونے کے باعث سکول میں زیر تعلیم طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک طرف سرکاری سکولوں میں طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں وہیںدوسری جانب عمارتوں کی خستہ حالی سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمارت کے چھت سے بارش کے دوران کمروں میں پانی داخل ہوتا ہے ۔ اس بارے میںچیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل انیل کمار نے کہا کہ عمارت کی مرمت کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال عمارت کی مرمت کے لئے رقومات دستیاب رکھا گیاہے۔