عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو یہاں ایک میٹنگ میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
شاہ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل گیانیندر پرتاپ سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران حصہ لیں گے۔ میٹنگ میں یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی سہولت اور ان کی سیکورٹی کے انتظامات کے بارے میں خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مقدس امرناتھ یاترا 3 جولائی سے 28 اگست تک ہوگی۔ تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی اس سالانہ تیرتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے۔ اس کے لیے درخواست کا عمل 15 اپریل کو شروع ہوا تھا۔
وزیرداخلہ امت شاہ امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے