عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/تئیس سیاسی جماعتوں نے I.N.D.I.A. میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ انڈیا اتحاد کا اجلاس پیر کو نئی دہلی میں شروع ہوا۔ کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی نظریات کے باوجود اپوزیشن اتحاد متحد ہے۔ “I.N.D.I.A. جن بندھن” کے نام سے ہونے والی میٹنگ میں اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جس میں 2029 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری اور اہم سیاسی امور پر تال میل شامل ہے۔
کانسٹی ٹیوشن کلب میں جاری اس میٹنگ کو اپوزیشن اتحاد کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اتحادی جماعتیں موجودہ حکومت کے خلاف باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 23 پارٹیوں نے میٹنگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اپوزیشن اتحاد I.N.D.I.A. کی آج کی میٹنگ سے پہلے دہلی کے کئی چوراہوں پر کانگریس اور لوک سبھا لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنانے والے پوسٹر لگائے گئے۔ ان پوسٹروں میں کانگریس اور راہل گاندھی کے بارے یں اپوزیشن لیڈروں کے بیانات ، جن میں این سی پی ایس سی پی کے سربراہ شرد پوار، ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی، ڈی ایم کے لیڈر ادھیاندھی اسٹالن اور اے اے پی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال شامل ہیں، اور ان کے بیانات کو دکھایا گیا ہے۔
نئی دہلی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ، راہل، سونیا، اکھلیش سمیت کئی اہم لیڈروں نے کی شرکت