عظمیٰ نیوزسروس
را م بن// پہاڑی ضلع رام بن کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق، متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ کی جانب سے باضابطہ تحریری شکایت درج کرانے کے فوراً بعد کے تھانہ رامسو نے کارروائی شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ ‘شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر نمبر 44/2026درج کی گئی، جو بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون (POCSO) کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے، اور بعد ازاں نابالغ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا‘۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کم عمر لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تفتیشی عمل کے تحت اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔