زاہدبشیر
گول//گول۔داڑم سے جموں کی جانب جارہی ایک مسافر بس منگل کی صبح سوا دس بجے کے قریب سنگلدان کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر راحت و بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔ذرائع کے مطابق بس میں سوار مسافر داڑم سے جموں ،رام بن جارہے تھے کہ سنگلدان کے قریب ڈرائیور کا گاڑی پر قابو اچانک بگڑ گیا، جس کے باعث بس سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔بعد ازاں تمام زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجہ کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت مستحکم ہے تا ہم علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خراب موسم و تیز رفتاری سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔اس حادثہ میں مرنے والے کی شناخت انشو سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکنہ پنگارہ ادھمپور کے طور پر ہوئی ہے جبکہ اس حادثہ میں زخمیوں کی شناخت راکیش سنگھ ولد راجندر سنگھ ساکن پنگارا، اْدھم پور (ڈرائیور)۔ سنی سنگھ ولد ملک راج ساکن پنگارا، اْدھم پور۔فرید احمد عمر 50 سال ولد عبداللہ ساکن دھرم۔ محمد فاروق ولد عبدالعزیز ساکن داڑم عمر 48 سال۔ روبینہ بیگم زوجہ محمد فاروق ساکن داڑم عمر 45 سال۔ عبدالاحَد ولد عبدالعزیز ساکن داڑم عمر 48 سال۔ مبینہ بانو زوجہ شاہد شاہ ساکن ماولکوٹ عمر 22 سال۔ غلام محمد ولد حبیب میر ساکن دلواہ۔ ذاکر حسین ولد جمال دین میر ساکن دلواہ۔ عبدالرحمن ولد نور عالم ساکن جاملان۔ لیاقت علی ولد محبوب ساکن جاملان، نسیمہ بیگم زوجہ محمد فرید ساکن ٹھٹھارکہعمر 48 سال، محمد وسیم ولد محمد فرید ساکن ٹھٹھارکہ،نسرین بانو دختر غلام محمد عمر 14 سال ساکن ٹھٹھارکہ،محمد ارباز ولد فاروق احمد عمر 13 سال۔ توشی دیوی زوجہ ایشر داس ساکن دلواہ۔ شکیلہ بانو زوجہ مظفر حسین ساکن دلواہ۔ مظفر ولد محمد اسماعیل عمر 40 سال۔ نکی دیوی زوجہ شیوسرن ساکن داڑم عمر 45 سال۔ ارشد احمد ولد محمد شفیع عمر 40 سال ساکن دلواہ۔ جمال دین ولد حبیب اللہ ساکن دلواہ عمر 70 سال۔ حلیمہ بیگم زوجہ شوکت علی ساکن کوہلی عمر 25 سال۔ امرینہ بانو دختر محمد اسداللہ ساکن بانیہال عمر 22 سال۔ شبنم اختر دختر گلزار احمد عمر 22 سال ساکن داڑم۔رضوان ولد گلزار احمد ساکن داڑم بتائی جا رہی ہے ۔ اس دوران ایس ڈی ایم گول، تحصیلدار گول ، ایس ایچ او گول موقعہ پر گئے اور زخمیو ں کو فوری و معیاری علاج کے لئے انہیں رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیا ۔