عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//نارکو ٹیرر نیٹ ورکس کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے بدھ کوپاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قائم کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے آپریٹو ہے،کی کپوارہ میں جائیداد کو ضبط کیا ۔بیان کے مطابق یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اے این ٹی ایف کے کیس ایف آئی آر نمبر 03/2023 سے متعلق ہے، ابتدائی طور پر اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے ذریعہ درج کیا گیا تھا اور بعد ازاں تحقیقات کے دوران یہ سامنے آیا کہ لشکرکی مالی اعانت اور سرحد پار سے ملی ٹینسی کے پھیلاؤ کے پیش نظر خصوصی تحقیقات کے لیے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کیا گیا ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے، ایس آئی اے کشمیر کی طرف سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ضمیر احمد لون ولد احمد گل لون رہائشی منڈیان کیرن، کپوارہ، جو اس وقت PoJK سے کام کر رہا ہے اور ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے، منشیات کی سرگرمیوں میں سرگرم تھا جس کا مقصد یونین ٹیری میں امن و سلامتی کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ ملزم کو اس سے قبل عدالت نے سرحد پار سے گرفتاری سے بچنے اور ملک دشمن سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے جرم میں اشتہاری مجرم قرار دیا تھاایس آئی اے کشمیر کی جانب سے مجاز عدالت کے سامنے دائر کی گئی ایک تفصیلی درخواست کے مطابق، عدالت نے ریکارڈ پر رکھے گئے مواد کی جانچ پڑتال کے بعد، مفرور ملزمان کی جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالتی احکامات کی تعمیل میں، ایس آئی اے کشمیر نے کل منڈیان کیرن واقع خسرہ نمبر 113 کے تحت آنے والی ایک کنال اور 14.37 مرلہ کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا۔اس سے قبل، ایس آئی اے کشمیر نے بھی منشیات کی سمگلنگ،ملی ٹینسی کی مالی معاونت اور سرحد پار روابط سے متعلق ٹھوس ثبوتوں کو بے نقاب کرنے کے بعد اس معاملے میں مجاز عدالت کے سامنے ایک جامع چارج شیٹ داخل کی تھی۔’نشہ مکت بھارت ابھیان’ کے وسیع تر قومی مشن کے مطابق، جموں و کشمیر میں منشیات کے استعمال سے نمٹنے اورملی ٹینسی کو ہوا دینے والے منشیات کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرتا جا رہا ہے۔