عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی ہائی کورٹ نے بارہمولہ سے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کو اپنے علیل والد سے ملاقات کے لیے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ انجینئر رشید نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اپنے بیمار والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، جو اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور اسی مالیت کے ایک ضامن کی شرط پر عبوری ضمانت منظور کی۔ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بارہمولہ کے رکنِ پارلیمان انجینئر رشید کو ایک ہفتے کی عبوری ضمانت دے دی