یو این آئی
نئی دہلی// گھریلو تھوک اجناس کی منڈیوں میں گزشتہ ہفتے چاول کی اوسط قیمت میں اضافہ دیکھا گیا چاول کے ساتھ ساتھ گندم اور چینی بھی مہنگی ہوئیں، جب کہ دالوں اور خوردنی تیلوں میں اتار چڑھاو کا رجحان رہا ہفتے کے دوران چاول کی اوسط قیمت چار روپے بڑھ کر ہفتے کے آخر میں 3,847 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئی گندم بھی 10 روپے مہنگی ہو کر 2,780 روپے فی کوئنٹل رہی۔ آٹے کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3,270 روپے فی کوئنٹل ہو گئی۔اس دوران تور دال کی اوسط قیمت 33 روپے فی کوئنٹل کم ہوئی۔ اْڑد دال 15 روپے اور چنا دال تین روپے سستی ہوئی۔ دوسری طرف مسور دال کی قیمت 23 روپے اور مونگ دال کی قیمت نو روپے فی کوئنٹل بڑھ گئی۔گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 57 روپے فی کوئنٹل کم ہوئی، جبکہ دیگر خوردنی تیلوں میں اضافہ رہا۔ مونگ پھلی کا تیل 109 روپے اور سویا تیل 61 روپے مہنگا ہوا۔ وناسپتی 58 روپے اور پام آئل 44 روپے بڑھا۔