عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز قدرتی شہد پر کم از کم درآمدی قیمت (MIP)کو مزید 9 ماہ کے لیے بڑھا کر 31دسمبر تک نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سستے شہد کی درآمد کو روکنا ہے۔حکومت کے مطابق شہد کیلئے کم از کم درآمدی قیمت 1400 امریکی ڈالر فی ٹن مقرر ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (DGFT) نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی شہد پر موجودہ 1400 ڈالر فی میٹرک ٹن (FOB) کی کم از کم قیمت کی مدت میں 31دسمبر 2026 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں DGFT نے یہ بھی بتایا کہ پروں، کھالوں اور دیگر جانوروں کے حصوں کی برآمد سے متعلق اضافی شرط بھی شامل کی گئی ہے۔