راجا ارشاد
گاندربل //گاندربل کے مضافاتی علاقہ آرہامہ میں منگل کی شام محاصرے کے دوران فائرنگ ہوئی۔پولیس کے مطابق شام دیر گئے8.35منٹ پر ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مخصوص اطلاع پر فوج کی 15آر آر اور آسام رائفلزاور سی آر پی ایف کیساتھ کی ایک مشترکہ ٹیم نے آرہامہ جنگل کا محاصرے کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔پولیس نے کہا کہ اس دوران جنگلاتی علاقے میں گولیوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد محاصرے سخت کیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور خدشہ ہے کہ یہاں 2ملی ٹینٹ ہوسکتے ہیں۔شام دیر گئے تک فائرنگ کا دوبارہ کوئی تبادلہ نہیں ہوا تھا۔